بنوں میں تھانہ ڈومیل پر خود کش حملہ کیا گیا. دہشتگردوں نے بارودی مواد سے بھری ہوئی گاڑی تھانے کی عقبی دیوار سے ٹکرا دی۔پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کی وجہ سے 1 گھر مکمل طور پر تباہ جبکہ چار کو جو جزوی نقصان پہنچا۔
پولیس کے مطابق حملے میں 2 خواتین جاںبحق جبکہ 5 پولیس اہلکاروں سمیت27 افراد زخمی ہو گئے.دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور لوگوں کی آمدو رفت مکمل طور پر بند کر دی۔ امدادی ٹیموں نے زخمی افراد کو قریبی ہپستال منتقل کر دیا۔