بنوں (جیوڈسک) بنوں میں گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول میں شدت پسندوں نے دھماکا کر دیا۔ دھماکے سے اسکول کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کے مطابق میریان کے علاقے میں شدت پسندوں نے گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول فضل ولی مندیو میں دھماکا خیز مواد نصب کیا تھا۔ جس کے پھٹنے سے اسکول کی دیوار او ر گیٹ کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔