بنوں : سرکاری اسکول یکم ستمبر سے کھل رہے ہیں

Bannu

Bannu

بنوں (جیوڈیسک) بنوں میں تمام سرکاری اسکول موسم گرما کی تعطیلات کے بعد یکم ستمبر سے کھل رہے ہیں۔ضلع بھر کے سرکاری اسکولوں میں مقیم متاثرین کو اسکول خالی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ،لیکن اِس پرپوری طرح عمل درآمد نہیں ہوسکا ہے۔

بنوں کی ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر ضلع بھر کے 907 سرکاری اسکولوں میں سے 2 سو اسکولوں کو متاثرین نے خالی کر دیا ہے۔ دیگر اسکولوں میں مقیم متاثرین نےا سکولوں کو خالی کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

اور احتجاج کیا ہے۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ جب تک آپریشن مکمل نہیں ہو جاتا وہ اسکول خالی نہیں کریں گے۔ اُن کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کہتی ہے کہ شمالی وزیرستان کا 85 فیصد علاقہ کلئر ہو چکا ہے۔

تو حکومت ہماری واپسی کا بندوبست کرے ۔ادھر ضلعی انتظامیہ نے جوا سکول آئی ڈی پیز خالی نہیں کر رہے ان کو کرائے کی مد میں جو رقم انہیں مل رہی تھی وہ روک لی ہے۔ بنوں کے شہریوں کا کہنا ہے کہ آئی ڈی پیز سے اسکول خالی کرائے جائیں ورنہ بچوں کا تعلیمی نقصان ہو گا۔