بنوں (جیوڈیسک) بنوں اسپورٹس کمپلیکس راشن سینٹر پر ایک بار پھر راشن کی تقسیم کے دوران بدنظمی کے بعد پولیس نے متاثرین سے راشن سینٹر خالی کروا لیا۔
بنوں اسپورٹس کمپلیکس راشن سینٹر میں متاثرین شمالی وزیرستان میں راشن کی تقسیم جاری تھی کہ اچانک تقسیم کے دوران بدنظمی پیداہ و گئی، جس پر لوگوں کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے لاٹھی چارج کیا جس میں دو افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے متاثرین سے راشن سینٹر خالی کروا لیا۔
گزشتہ دو روز پہلے بھی متاثرین شمالی وزیرستان میں راشن کی تقسیم کے دوران بدنظمی پیدا ہو گئی تھی، اس موقع پر پولیس اور آئی ڈی پیزکے درمیان ہنگامہ آرائی میں 17 پولیس اہلکار اور 20 آئی ڈی پیز زخمی ہوئے تھے جس کے بعد گزشتہ روز انتظامیہ بنوں اور مشران آئی ڈی پیز کے درمیان فیصلہ کیا گیا کہ کے راشن سینٹروں پر آئی ڈی پیز خود منظم طریقے سے قطاریں بنائیں گے، تاکہ راشن کے حصول کو بہترین طریقے سےممکن بنایا جا سکے۔