بنوں میں غیرت کے نام پر لڑکی سمیت 2 افراد قتل

Bannu

Bannu

بنوں (جیوڈیسک) بنوں میں غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے لڑکی سمیت دو افراد کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ بنوں میں 14 کلو میٹر دور ککی کے علاقے میں پیش آیا جہاں غیرت کے نام پر چچا زاد بھائیوں نے فائرنگ کرکے لڑکی سمیت دو افراد کو ہلاک کردیا اور فرار ہو گئے۔

پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر ڈی ایچ کیو اسپتال بنوں منتقل کر دیا ہے اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔