اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے دورہ بنوں کی دعوت سے معذرت کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کے ملٹری سیکریٹری کے ذریعے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو 27 جون کو بنوں میں ائی ڈٰی پیز کیمپس کے دورہ کی دعوت دی گئی جس سے انہوں نے معذرت کر لی ہے۔
عمران خان نے وزیر اعظم کو جواب میں کہا ہے کہ وہ بنوں میں آئی ڈی پیز کیمپ کا دورہ کر چکے ہیں اور متاثرین کی بحالی تک وہ دورہ کرتے رہیں گے لیکن 27 جون کو بہاولپور میں پارٹی جلسے کی وجہ سے وہ بنوں کا دورہ نہیں کر سکتے۔