بنوں : آئی ڈی پیز کو دستاویزات کے حصول میں مشکلات کا سامنا

Bannu IDPs

Bannu IDPs

بنوں (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے آئی ڈی پیز کی بڑی تعداد شناختی کارڈ، ڈومیسائل اور نکاح نامے کے حصول کیلئے مشکلات کا شکار ہے۔

شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے نقل مکانی کرنے والے متاثرین کی مشکلات جوں کی توں ہیں۔

آئی ڈی پیز کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ، نکاح نامے اور ڈومیسائل کے حصول کیلئے انہیں بنوں شہر سے 15 کلو میٹر دور اے پی اے کے آفس تک جانا پڑتا ہے، واپس آتے ہیں تو دفتر کا ٹائم ختم ہوچکا ہوتا ہے۔ اسی تگ و دو میں ہفتوں لگ جاتے ہیں۔

دوسری جانب سردی کی شدت میں ہونے والا روز بروز کا اضافہ بھی متاثرین کیلئے پریشانی کا سبب ہے۔