بنوں: آئی ڈی پیز کے لیے قائم راشن مراکز پر لوگوں کی طویل قطاریں

Bannu

Bannu

بنوں (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والوں کے لئے راشن کا حصول مشکل بن گیا ۔شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے بنوں میں آئی ڈی پیز کے لیے قائم راشن مراکز پر کھڑے کئی افراد بے ہوش ہو گئے۔

شمالی وزیرستان سے نقل مکا نی کرنے والو ں کے لئے 10 راشن پوا ئنٹ پر راشن کی تقسیم جا ری ہے۔ آئی ڈی پیز کی بہت بڑی تعداد راشن کے حصول کے لئے لمبی لبی قطاروں میں کھڑی ہے۔راشن صبح 8 بجے سے رات گئے تک متا ثرین کو دیا جا تا ہے۔

تا ہم ابھی تک سیکڑوں خاندان جن کی رجسڑیشن نہیں ہو سکی ہے اور یہ خاندان راشن کے حصول سے بھی محروم ہیں۔ بنوں میں شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے کئی افراد بے ہو ش بھی ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب مو با ئل سم کے ذریعے امدادی رقوم کا سلسلہ بھی جا ری ہے تا ہم شہر میں امدادی رقوم حاصل کر نے وا لوں کا بہت زیا دہ رش ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانگی متاثر ہورہی ہے۔