بنوں (جیوڈیسک) بنوں اور خیبرایجنسی میں سیکیورٹی اہلکاروں کے گھروں کے باہر جبکہ شمالی وزیرستان میں اسکول کے باہر دھماکے ہوئے۔ دھماکوں میں دو افراد زخمی ہوگئے۔
بنوں میں ڈی آئی خان روڈ پر پولیس اہلکار رفیع اللہ کے گھر کے باہر نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔ دھماکے سے پولیس اہلکار کے والد زخمی ہوئے، جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال بنوں منتقل کردیا گیا ہے۔
خیبرایجنسی کی تحصیل جمرودکیٹی ڈی بازارمیں خاصہ دارفورس کے اہلکارامجد خان کے گھر کے باہربارودی مواد کا دھماکا ہوا، جس سے بیرونی دروازے کوجزوی نقصان پہنچا۔ شمالی وزیرستان کے علاقے سرائے درپہ خیل میں ایک اسکول پردستی بم سے حملہ کیا گیا، جس سے ایک شخص زخمی ہوا۔ دھماکے سے اسکول کے مرکزی گیٹ کو نقصان پہنچا۔