بنوں (اصل میڈیا ڈیسک) سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ بنوں ریجن اور حساس اداروں نے میر علی گاؤں کی حدود میں دہشت گردوں کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس پر وہاں موجود دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جب کہ دیگر رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضہ سے 2 عدد ایس ایم جی، ایک ہینڈ گرنیڈ، 3 عدد میگزین اور کارتوس سمیت دیگر سامان برآمد ہوا ہے جب کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے مقامی کمانڈر علیم خان خوشحالی گروف سے ہے، اس کے علاوہ دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، بم دھماکوں اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں بھی مطلوب تھے۔
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ فرار دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں ناکہ بندی کردی گئی ہے جب کہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز کا مشترکہ سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔