بنوں(جیوڈیسک) تھانہ میریان پر دہشت گردوں نے صبح سویرے دہشت گردوں نے بھاری ہتھاروں سے حملہ کر دیا جبکہ سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 4 حملہ آور ہلاک ہوگئے۔
بنوں شہر سے 12 کلومیٹر دور تھانی میریان پر دہشت گردوں نے صبح 7 بجے حملہ کیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق دہشت گرد خودکش جیکٹوں اور دستی بموں سے لیس تھے۔پولیس اور سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 4 خودکش حملہ آور مارے گئے۔
علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کی اظلاع پر پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔