بنوں :راشن سینٹروں پر ہنگامہ آرائی کے بعد حالات قابو میں

Bannu

Bannu

بنوں (جیوڈیسک) بنوں میں گذشتہ دنوں راشن سینٹروں پر ہنگامہ آرائی کے بعد انتظامیہ نے تمام راشن سینٹروں پر حالات پر مکمل طور پر قابو پالیا ہے۔ کمشنر آفس بنوں میں آئی ڈی پیز مشران اور بریگیڈیئر مختار اور پولٹیکل ایجنٹ شمالی وزیرستان عاطف الرحمن کے درمیان جرگہ ہوا۔

جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ راشن سینٹروں کی تعداد شمالی وزیرستان کی چودہ تحصیلوں کی تعداد پر چودہ کردی جائے گی۔ ہر تحصیل کے آئی ڈی پیز کو اُسی تحصیل کے راشن سینٹر پر راشن دیا جائے گا۔

موسم کی تبدیلی کی وجہ سے بھی ٹینٹوں کی کمی کے بارے میں بھی آئی ڈی پیز مشران کو یقین دلایا گیا کہ بہت جلد ٹینٹوں کی کمی پوری کردی جائے گی۔ جرگہ نے آئی ڈی پیز سے کہا کہ وہ بھی راشن سینٹروں پر نظم وضبط کو برقرار رکھیں تاکہ کسی قسم کی بدمزگی نہ ہو۔