بنوں: ڈکیتی کے دوران مزاحمت، میاں بیوی جاں بحق

Bannu

Bannu

بنوں (جیوڈیسک) بنوں میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکووں کی فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق بنوں کے علاقہ ڈومیل میں رات گئے ڈاکو ایک گھر میں گھس گئے۔

اور لوٹ مار شروع کردی ، گھر کے مالک نے مزاحمت کی جس پر ڈاکووں نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے گھر کا مالک اور اس کی بیوی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

ڈاکو نقدی اور زیور لے کر فرار ہو گئے۔ لاشوں کو بنوں کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔