بنوں (جیوڈیسک) بنوں میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر میران شاہ روڈ پر غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا گیا۔
امن و امان کی صورتحال اور سیکورٹی خدشات کے پیش نظربنوں میں میر انشاہ روڈ پر غیرمعینہ مدت کے لئے کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات بھی کیے گئے ہیں جبکہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے بنوں کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی سیکورٹی سخت کر دی گئی، شہر میں پولیس کا گشت بھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ 19 جنوری کو بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پرحملے میں 22 اہلکار شہید، 30 زخمی ہو گئے۔
طالبان کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول کیے جانے کے بعد پاکستان ائیر فورس نے فضائی کارروائی کرتے ہوئے شمالی وزیرستان میں 33 غیر ملکی دہشت گردوں، چار اہم طالبان کمانڈروں کو ہلاک کر دیا۔