بنوں: سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 5 اہلکار زخمی

Bannu

Bannu

بنوں (جیوڈیسک) بنوں میں میران شاہ روڈ پر فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، 5 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بنوں کے علاقے میران شاہ روڈ پر میر زائل چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔

سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی جاری ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 5 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔