بنوں : زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق،6 افراد زخمی

Bannu

Bannu

بنوں (جیوڈیسک) بنوں میں زیر تعمیر مکان کی چھت گر نے سے خاتون جان بحق اور بچی سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق محلہ محمد جان میں زیر تعمیر مکان کی چھت گر گئی جس کے ملبے میں 3 سال کی بچی اور دو خواتین سمیت 7 افرا د ملبے تلے دب گئے۔

تمام افراد کو زخمی حالت میں ملبے سے نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال بنوں منتقل کیا گیا جہاں ایک خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی، جبکہ بچی سمیت 6 افراد کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہیں۔