بنوں : متاثرین کی بڑی تعداد قومی شناختی کارڈ اور ڈومیسائل سے محروم

Bannu

Bannu

بنوں (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان سے نکل مکانی کرکے بنوں پہنچنے والے متاثرین کی ایک بڑی تعداد ایسی بھی ہے۔ جنھوں نے تاحال قومی شناختی کارڈ اور ڈومیسائل نہیں بنائے جس کی وجہ سے ایسے متاثرین کی رجسڑیشن نہیں ہوپاتی۔

اور یوں وہ نہ صرف راشن بلکہ نقد رقم سے تاحال محروم ہیں۔ قومی شناختی کارڈ کی اہمیت سے بے خبر شمالی وزیر ستان کے ہزاروں افراد نے اب تک شناختی کارڈ نہیں بنائے تھے۔

لیکن نقل مکانی کے بعد متاثرین کو شناختی کارڈ اور ڈومیسائل کی اہمیت معلوم ہوئی۔ تو بنوں میں قائم شمالی وزیرستان کی پولیٹیکل انتظامیہ کمپاونڈ میں شناختی کارڈ زکے سلسلے میں تصدیق کے لئے درخواستیں جمع کر رہے ہیں۔

جس سے کمپاونڈ کے سامنے لمبی لائنیں لگی رہتی ہیں۔ متاثرین کے مطابق متعلقہ ذمہ داروں کے د ستخط کے لیے ان سے پیسوں کا تقاضا کیا جاتا ہے۔