بنوں (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان کے متاثرین میں راشن کی تقسیم کے دوران بدنظمی اور پولیس کی ہوائی فائرنگ سے دو افراد اور نو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔
بنوں کے اسپورٹس کمپلیکس میں راشن کی تقسیم کے دوران بدنظمی پیدا ہو گئی، جس پر متاثرین مشتعل کر سڑکوں پر نکل آئے اور بنوں کوہاٹ روڈ بلاک کر دی، اس دوران پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج اور ہوائی فائرنگ کی جبکہ مشتعل مظاہرین نے بھی پتھراؤ کیا اور وہاں لگے کیمپوں کو بھی آگ لگا دی۔
پولیس اور مظاہرین کے درمیان آنکھ مچولی کے دوران متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے پاک فوج کا آپریشن جاری ہے، آپریشن ضربِ عضب کے باعث وہاں کے لوگوں کی بہت بڑی تعداد خیبرپختونخوامیں قائم کیمپوں میں مقیم ہے۔