بنوں (جیوڈیسک) بنوں میں متاثرین شمالی وزیرستان کیلیے بکاخیل کیمپ ہونے کے باوجود متاثرین نے سڑک کنارے جگہ جگہ عارضی کیمپ قائم کر لیے ہیں جہاں سہولتوں کی کمی کے باعث انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔
سڑک کنارے قائم کیمپوں میں نہ پانی ہے اور نہ ہی بجلی یہاں رہنے والے آئی ڈی پیز بکا خیل کیمپ نہیں جانا چاہتے۔ ان کا کہنا ہے کہ بکاخیل کیمپ بنوں شمالی وزیرستان روڈ پر قائم ہے جہاں آئے روز کرفیو کے باعث انہیں مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔
اسی لیے وہ شہر سے دور رہنے پر مجبور ہیں۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ انہیں کیمپوں اور راشن کی شدید ضرورت ہے۔