لاہور (پ ر) نوجوان کالم نگاروں کی ملک گیر تنظیم ”پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ” (پی ایف یو سی) کے چیئرمین شہزاد چوہدری، صدر فرخ شہباز وڑائچ ‘جنرل سیکریٹری محمد نورالہدیٰ ‘چیئرپرسن وومن ونگ بشریٰ اعجاز’ صدر و ومن ونگ ڈاکٹرعارفہ صبح خان’سینئر نائب صدر فرید رزاقی’نائب صدر اختر ایوب خان’ڈپٹی جنرل سیکریٹری حسیب اعجاز عاشر’ایڈیشنل جنرل سیکریٹری عدنان عامر’سنٹرل آرگنائزر عمر عبدالرحمن جنجوعہ ‘سیکریٹری اطلاعات حافظ محمد زاہد’سیکریٹری کوآرڈینیشن ایم ایم علی’فنانس سیکریٹری محمدطاہردرانی سمیت تنظیم کے دیگر عہدیداران نے معروف مصفنہ اور ناول نگار بانوقدسیہ کی وفات پرانتہائی دکھ کا اظہا رکرتے ہوئے اُن کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کے دعا کی۔
صدر پی ایف یوسی فرخ شہباز وڑائچ کا کہنا تھا کہ بانوقدسیہ کی وفات سے شعبہ ادب یتیم ومسکین محروم ہوگیا ہے اور ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا پُر ہونے میں ایک زمانہ لگے گا۔جنرل سیکریٹری پی ایف یوسی محمد نورالہدیٰ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی ذات میں ایک ادارہ کی حیثیت رکھتی تھیں اور نوجوان قلم کاروں کے لیے کسی ادارہ سے کم نہ تھیں۔اللہ تعالیٰ اُن کی مغفرت فرمائے اور ان کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔آمین یا رب العالمین!