کراچی: معروف علمی دینی درسگاہ جامعہ بنوریہ عالمیہ میں نئے داخلوں کا سلسلہ جاری ،داخلوں کے خواہشمند طلبہ کے انٹری ٹیسٹ لے لئے گئے ، جن کے نتائج کا اعلان جمعرات کو کیاجائے گا۔
جامعہ بنوریہ عالمیہ کے ترجمان کے مطابق جامعہ بنوریہ عالمیہ میں شعبہ ملکی وغیر ملکی طلبہ کے داخلوں کیلئے سینکڑوں طلبہ کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جہاں یورپی ممالک ، امریکا ، انڈونیشیا،تھائی لینڈ،سعودی عرب اور ملک بھر سے طلبہ آرہے ہیں داخلہ فارم جمع کرانے کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا گیا نئے آنے والے ملکی وغیر ملکی طلبہ کی سفری دستاویزات، قومی شناختی کارڈ ،تعلیمی اسناد کی جانچ پڑتال کے بعد امیدواروں کے فارم جمع کئے جارہے ہیں ،، شعبہ غیر ملکی کے طلبہ کے انٹری ٹیسٹ شروع ہوچکے ہیں جبکہ شعبہ ملکی کا انٹری ٹیسٹ آج جمعرات 21جولائی کو ہوگا، واضح رہے کہ جامعہ بنوریہ عالمیہ نے امسال تین نئے شعبوں کا آغاز بھی کیاجس میں شعبہ تخصص فی التفسیر ، ایک سالہ انگلش لینگویج کورس اور تدریب المعلمین کورس کا بھی اجراء کیاگیا ہے۔
تینوں شعبوں کیلئے ماہراساتذہ کاانتخاب کیا گیاہے،کورسز میں شامل طلبہ کوعربی بول چال،کالم نگاری وصحافت اورخطابت کی بھی عملی تربیت دی جائے گی،ان کورسزمیں کثیر تعداد میں طلبہ کرام داخلے کیلئے آرہے ہیں۔