کراچی : جامعہ بنوریہ عالمیہ ایڈمنسٹریٹر مولانا غلام رسول نے کہاکہ موجودہ دور میں قربانی کی کھالوں سمیت ہر قسم کے صدقات کا بہترین مصرف مدارس دینیہ اور ان مدارس میں زیر تعلیم طلبہ ہیں جن کی تمام ضروریات خلق خدا کے دیئے گئے عطیات سے پورے کیے جاتے ہیں اس لیے عوام قربانی کی کھالیں مدارس دینیہ کو عطیہ کریں،جامعہ بنوریہ عالمیہ کے تحت گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی اجتماعی قربانی اور کھالیں جمع کرنے کا اہتمام کیا گیاہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ میں مجلس تعلیمی ، مجلس شوری اور انتظامی کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاس کے بعد جاری بیان میں کیا، اجلاس میں جامعہ بنوریہ عالمیہ میں آج (جمعرات )سے 21ستمبر تک عید الاضحیٰ کی چھٹی دینے کا فیصلہ کیاگیا ،21 ستمبر سے باقاعدہ تعلیمی سلسلے کا آغاز ہوگا،اجلاس میں شیخ الحدیث الحدیث جامعہ بنوریہ عالمیہ مولانا عبدالحمید خان غوری ، مولانا حما داللہ شاہ ، مولانا ، مولانا نعمان نعیم ، مولاناسیف اللہ ربانی ، مولانا عنصر محمود ودیگر اساتذہ کرام شریک تھے، مولانا غلام رسول نے کہاکہ قربانی کی کھال کا استعمال شرعی مصارف کرنا ضروری ہے ۔
غیر شرعی مصارف میں کرنے والوں کی قربانی ادا نہیں ہوگی چرم قربانی کے مستحق غریب اور نادار ہیں اور مسافر ہیں دور حاضر میں نادار ہونے کا دعوی کرتے ہیں مگر اصل نادار محروم رہتاہے ، اسلئے بہترین مصرف مدارس اور دینی فلاحی ادارے ہیں وجو بغیر کسی عوض کے مسلم دنیا کے افراد کو دین سے روشناس کرارہے ہیں اور دنیا بھر میں اسلام کی سپرٹ کو پھیلانے کا ذریعہ ہیں ،انہوں نے کہاکہ جامعہ بنوریہ عالمیہ پاکستان کا وہ واحد دینی دینی ادارہ ہے جہاں کثیر تعداد میں غیر ملکی طلبہ بھی زیر تعلیم ہیں سینکڑوں غیر ملکی طلبہ وطالبات علوم نبویہ سے سیراب ہورہے ہیں۔
اس وقت مختلف شعبہ جات میں طلباء وطالبات کی تعداد 5000ہزار سے زائد ہیں جن کا کھانا پینا ، علاج معالجہ ، درسی کتب اور دیگر سہولیات جامعہ بنوریہ عالمیہ کی جانب سے مہیا کی جاتی ہیں جوکہ اللہ کے فضل اور اہل خیر کے تعاون کا نتیجہ ہے ، انہوں نے کہاکہ چرم قربانی کا بہترین مصرف مدارس دینیہ اور دینی ادارے ہیں جو بے لوث ہوکر دین کی خدمت کررہے ہیں ان کے ساتھ تعاون کرنا ہر مسلمان کا دینی فریضہ ہے ، ایڈمنسٹریٹر جامعہ بنوریہ عالمیہ مولانا غلام رسول نے تمام مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ چرم قربانی میں جامعہ بنوریہ عالمیہ کے ساتھ تعاون کرکے اس کار خیر میں اپنا نام شامل کروائیں۔