باولی شریف میں نامعلوم افراد کی جانب سے قرآن پاک نذر آتش کرنے کیخلاف علاقہ بھر میں شدید غم وغصہ کا اظہار۔

Gujrat

Gujrat

گجرات سرائے عالمگیر (علامہ قیصر قادری) باولی شریف میں نامعلوم افراد کی جانب سے قرآن پاک نذر آتش کرنے کیخلاف علاقہ بھر میں شدید غم وغصہ کا اظہار۔

حضرت پیر محمد افضل قادری، پیر ضیاء القاسمی، مفتی نعیم اللہ نعیمی، مولانا فاروق بندیالوی، پیر خادم حسین اور دیگر علماء و مشائخ نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مجرموں کو جلد گرفتار کرکے عبرتناک سزا دے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح باولی شریف میں نامعلوم افراد نے قرآن مجید کو مبینہ طور پر نذر آتش کیا ہے جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور مجرموں کی تلاش جاری ہے۔

واقعہ کے بعد علاقہ میں سخت تناؤ کی کیفیت ہے اور مجرموں کو جلد کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ بڑی شدت کیساتھ کیا جارہا ہے۔ جبکہ علماء نے کہا ہے کہ مجرموں کی گرفتاری میں تاخیر سے عوامی غیض وغضب میں اضافہ ہوگا لہذا فوری طور پر اس درد ناک اور افسوس ناک واقعہ کی تہہ تک پہنچا جائے اور مجرموں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔ اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے مؤثر حکمت عملی طے کی جائے۔