ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) بار ایسوسی ایشن ٹیکسلا کا گوجر خان واقعہ پر شدید احتجاج، ٹیکسلاا کچہری میں تمام عدالتی معمولات ٹھپ گوجر خان بار کے وکلاء کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پورا دن ہڑتال کی،کالے کوٹوں کا تقدس پامال نہیں ہونے دیں گے،گوجر خان بار کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ، ہر کال پر لبیک کہیں گے،پولیس ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہی ہے ہر فورم پر حق کی آواز بلند کریں گے،ٹیکسلا بار کے وکلاء کی سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی بھرپور مذمت ، ناموس رسالت ۖ ہمارے ایمان کا حصہ ہے کسی کو مسلمانوں کے جذبات مجروع کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ، گھناونی حرکات میں ملوث افراد کے خلاف سخت ایکشن ہونا چاہئے۔
ان خیالات کا اظہار صدر ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن میر ناصر بلال ایڈووکیٹ ، جنرل سیکرٹری ٹیکسلا بار سید زیشان مہدی، نائب صدر سید سبطین حسین شاہ ، جوائنٹ سیکرٹری ابرار حسین مجوکہ نے ٹیکسلا بار روم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، صدر میر ناصر بلال کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں ایگزیکٹیو باڈی کے اجلاس میں متفقہ قرار داد منظور کی گئیں،گوجر خان بار ایسوسی ایشن کے وکلاء کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہوئے آج ٹیکسلا بار میں وکلاء نے مکمل طور پر ہڑتال کی ہے،اگر معاملات کو جلد سلجھایا نہ گیا تو ٹیکسلا بار کے وکلاء اپنا بھرپور احتجاج ریکارڈ کرانے سے بھی گریز نہ کریں گے، انھوں نے صدر گوجر خان بار ایسوسی ایشن عمر اسد کے خلاف مقدمہ کے اندراج کو جھوٹ ، م گھڑت اور بد نیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پولیس ریاستی دہشتگردی کر رہی ہے، وکلاء نے ہاتھوں میں چوڑیاں نہیں پہنی ہوئی ہیں ، ہم گوجرخان بار کے وکلاء کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ دفعات کا اندراج کرتے ہوئے بھی قانون اور ضابطہ کی دھجیاں بکھیری گئیں، ہم پولیس کی اس ہٹ دھرمی کے خلاف سراپا احتجاج رہیں گے،جب متاثرہ وکلاء کو انصاف نہیں ملتا، ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے، ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن کے وکلاء کا کہنا تھا کہشان رسول ۖ میں کوئی گستاخی کریں اسے ہم کسی صورت برادشت نہیں کریں گے ، ناموس رسالت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ، انھوں نے حکومت کے ذمہ داران سے مطالبہ کیا کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد پر فلفور پابندی لگائی جائے،اور ایسے عناصر کے خاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے جو مسلمانوں کے جذبات مجروع کر رہے ہیں،ہم اسلامیان پاکستان کے ایمان و عقیدت کے دفاع کی جدوجہد سے کسی صورت غافل نہیں ہونگے،اور دستور کی اسلامی دفعات کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے،پریس کانفرنس کے دوران ٹیکسلا بار کے دیگر وکلاء بھی موجود تھے۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا0300-5128038