وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) بارایسوسی ایشن وزیرآباد سال-16 2015کے عہدیداروں کے چنائو کیلئے انتخابات کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلہ میں بار ہال وزیرآباد میں پولنگ اسٹیشن قائم کیا گیا ہے جہاں الیکشن بورڈ کی صدارت کے فرائض سنیئر ایڈووکیٹ عرفان مقبول بٹ سرانجام دے رہے ہیں جبکہ ممبران میںچوہدری اﷲ دتہ چیمہ اور چوہدری جمشید سلطان گھمن ایڈووکیٹس شامل ہیں۔
پولنگ کا عمل صبح9 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ بار ایسوسی ایشن کی نئی کابینہ کے انتخاب کیلئے 451 وکلاء اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ صدر اور جنرل سیکرٹری کی سیٹوں پر کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔
صدارت کے امیدواروں میں چار وکلاء آمنے سامنے ہیں جن میں اعجاز احمد پرویا، وقاص افضل چٹھہ، مسعود مغل اورمحمد ریاض چٹھہ شامل ہیں جبکہ جنرل سیکرٹری کی سیٹ کیلئے عمران اکرم ٹھکرا اور محمد بلال شیخ میں ون ٹو ون مقابلہ ہورہا ہے۔
نائب صدر احسان اﷲ، فنانس سیکرٹری نعمان قیصر ، ایڈیٹر ،لائبریرین کی سیٹوں پر بلا مقابلہ امیداروں کا اعلان کیا جاچکا ہے۔