پنجاب بار اور خیبرپختونخوا بار کونسل انتخابات، ووٹنگ کا سلسلہ جاری

Lawyers

Lawyers

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب بار کونسل کی 75 نشستوں کے لیے صوبے بھر سے 358 امیدواروں میں مقابلہ ہے۔ کل 79 ہزار 700 وکلاء اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جس کے 228 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب حنیف کھٹانہ الیکشن کمشنر کے فرائض سرانجام دیں گے۔

پہلی مرتبہ پنجاب بار کونسل کے انتخابات کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جہاں پر پولنگ کا عمل جاری ہے۔ ووٹنگ شام چار بجے تک جاری رہے گی۔ ملتان کی ضلع کچہری میں پنجاب بار کونسل کی ممبر شپ کے لیے چار نشستوں پر تین خواتین سمیت اکیس امیدوار مقابلے میں ہیں۔ فیصل آباد ڈویژن کی سات نشستوں کے لیے 40 امیدوار میدان میں ہیں۔ فیصل آباد میں 3600 بار ممبر اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔

پنجاب بار کونسل کے انتخابات کے سلسلے میں تمام شہروں میں سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہی۔ دوسری جانب خیبر پختونخوا کونسل کے انتخابات کے لیے صوبے کو چھ مختلف زونز میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔

تئیس نشستوں پر ایک سو چھبیس امیدواروں میں جوڑ پڑے گا۔ پشاور کی سات سیٹوں پر 62 امیدوار مدمقابل ہیں۔ پچیس اضلاع میں انتخابات کے لیے سینئر سول ججز کو پریذائیڈنگ آفیسر اور تیرہ سینئر موسٹ ججز کو پولنگ آفیسر تعینات کیا گیا ہے۔