خیبر ایجنسی (جیوڈیسک) خیبر ایجنسی کے مشہور تجارتی مرکز باڑہ بازار کو کاروباری سرگرمیوں کے لئے 6 سال بعد کھولنے کا اعلان کردیا گیا،گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد خان نے کہا کہ باڑا بازار کا کھلنا قیام امن کا ثبوت ہے۔
بازار کھلنے کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی گورنر خیبر پختونخوا تھے،انہوں نے اس موقع پر باڑہ بازار کو ٹائون کمیٹی کا درجہ دینے اور تباہ شدہ املاک کی بحالی کیلئے ایک ارب روپے فنڈ دینے کا بھی اعلان کیا ۔
گورنر سردار مہتاب خان نے 400 کارخانوں پر مشتمل صنعتی زون کے قیام کی بھی منظوری دیدی ۔ان کا کہناتھا کہ وسائل کی کمی کو تعمیر وترقی کی راہ رکاوٹ نہیں بننے دیں گے۔
گورنر نے قبیلہ سپاہ کے متاثرین کو 12جنوری سےگھروں کو لوٹنے کی اجازت دیدی ۔تاہم کاروباری حلقوں نے اعلانات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے عملی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔