باڑہ بازار کے تاجروں کا تجاوزات کیخلاف مظاہرہ انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی

PROTEST

PROTEST

راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی باڑہ بازار کے تاجروں نے تجاوزات کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ٹائر جلا کر سڑک بلاک کردی اور ٹی ایم اے راول ٹائون انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز باڑہ بازار کے تاجروں نے تجاوزات کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی۔

تاجر رہنمائوں نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تجاوزات مافیا نے سرکاری سڑک پر مکمل قبضہ کررکھاہے اور بازار میں خریداری کیلئے آنیوالے افراد کیلئے سڑک سے گزرنا بھی محال ہوگیا ہے۔ ٹی ایم اے کا عملہ صرف بھتہ لینے آتا ہے اور جو چھابہ فروش بھتہ نہیں دیتے ان کاسامان عارضی طور پر اٹھایا جاتا ہے جو بعد میں نذرانہ لے کر چھوڑدیاجاتا ہے۔

تاجروں کاکہنا تھا کہ باڑہ بازار کی سڑک چاروں طرف سے تجاوزات کی وجہ سے بند ہے۔ انہوں نے ایڈمنسٹریٹر راول ٹائون عمران قریشی سے مطالبہ کیاکہ تجاوزات ختم کرائی جائیں۔