باڑہ : کرفیو ہٹانے کے باوجود بازار بند، معیشت تباہ

Bara

Bara

باڑہ (جیوڈیسک) باڑہ خیبر ایجنسی کے باڑہ پشاور روڈ سے کرفیو تو ہٹا دیا گیا تاہم باڑہ بازار اب بھی چارسال سے مسلسل بند پڑا ہے۔ خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں شدت پسندوں کے خلاف چارسال سے جاری آپریشن کے باعث باڑہ بازار بند پڑا ہے۔

ایک ہزار سے زائد دکانوں پر مشتمل اس مشہور بازار کی بندش سے مقامی لوگوں کی معیشت تباہ ہو گئی ہے۔ معاشی بدحالی کے شکار قبائل باڑہ روڈ کی طرح باڑہ بازار کھولنے کا بھی مطالبہ کرتے ہیں۔