کراچی (خصوصی رپورٹ) ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی عمران اسلم نے افسران کو ہدایت کی ہے کہ شب برات سے قبل قبرستانوں میں جاری انتظامات کو بروقت مکمل کیا جائے تمام زونز علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی روشنی کے انتظامات کی دروستگی کو یقینی بنا نے کے لئے تمام تر محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ایم سی کورنگی کے افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں علاقائی سطح پر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اور شب برات کے حوالے سے ضلع کورنگی میں قائم قبرستانوں میں جاری انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے ضلع کورنگی کے تمام زونز کے ذمہ دران کو ہدایت کی کہ قبرستانوں میں جاری انتظامات کو تیز کیا جائے خھار دار جھاڑیوں کی کٹائی ،روشنی کے انتظامات کی بہتری اور صفائی وستھرائی کے انتظامات کے ساتھ شب برات کے موقع پر اپنے پیاروں کے قبر پر آنے والوں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے پانی کا خصوصی انتظام کیا جائے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ قبرستانوں کے اطراف قائم تجاوزات اور رکاوٹوں کا فوری خاتمہ کیا جائے بعد ازاں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے متعلقہ افسران کے ہمراہ شاہ فیصل زون میں عظیم پورہ قبرستان کا معائنہ کیا اور شب برات کے حوالے سے جاری انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے محکمہ باغات ،سالڈ ویسٹ اور لیکٹریکل ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو ہدایت کی کہ سہولیات کے حوالے سے جاری انتظامات کو ہنگامی بنیادوں پر انجام دیا جائے۔