باراک اوباما طیارے سے اترتے ہوئے گرنے سے بال بال بچ گئے

Barack Obama

Barack Obama

فلوریڈا (جیوڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما واشنگٹن واپسی پر طیارے سے اترتے ہوئے گرنے سے بال بال بچے۔

فلوریڈا میں چھٹیاں گزار کر امریکی صدر باراک اوباما واپس واشنگٹن پہنچے۔ ائیر فورس ون سے تریپن سالہ صدر پرجوش انداز میں سیڑھیاں اتر رہے تھے کہ لڑکھڑا گئے۔ اوباما نیچے گرنے سے بال بال بچے۔

اس سے پہلے اوباما کی دوست ڈنمارک کی وزیراعظم حیلے تھورننگ بھی سیڑھیاں اترتے نیچے جا گری تھیں۔ حال ہی میں زمبابوے کے صدر ربراٹ موغابے بھی سیڑھیاں اترتے ہوئے گر پڑے تھے۔