باراک اوباما اپریل میں جرمنی کا دورہ کریں گے

Obama

Obama

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما اپریل میں جرمنی کا دورہ کریں گے۔
امریکی قصر صدار ت وائٹ ہاؤس کے مطابق اوباما صنعتی شعبے کے دنیا کے سب سے بڑے ہینوور میلے میں شرکت کریں گے۔

اس کے علاوہ ان کی چانسلر انگیلا میرکل سے ملاقات بھی طے ہے۔

اس موقع پر آزاد تجارت کے متنازعہ بین البراعظمی معاہدے پر بھی بات چیت ہو گی۔