امریکا(جیوڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کو ٹیلی فون کرکے انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔لاہور امریکی صدر باراک اوباما نے مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کو پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔
ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں رہنمائوں نے دوست ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی۔ ذرائع کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما نے گفتگو کے دوران کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ مضبوط دوستانہ اور تجارتی تعلقات چاہتا ہے۔ امریکا میں نواز شریف کو ملنے والے مینڈیٹ کا احترام کرتا ہے۔ امریکا پاکستان کی نئی قیادت کے ساتھ مل کر چلنا چاہتا ہے۔