ریاض (جیوڈیسک) امریکی صدر براک اوباما نے سعودی عرب کو یمن میں حوثی باغیوں پر حملوں کے لئے فضائی امداد کی پیش کش کی ہے۔
امریکا کی نیشنل سیکورٹی کونسل کی ترجمان برنڈیٹ میہن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر اوباما نے سعودی عرب کے حکمران شاہ سلمان سے ٹیلیفون پر بات چیت کی ، انہوں نے کہا شاہ سلمان اور صدر اوباما نے یمن میں پائیدار استحکام کے لئے مذاکرات پر اتفاق کیا۔
انہوں نے اس مقصد کے حصول کے لئے تمام دھڑوں کے اقوام متحدہ کے زیر اہتمام مذاکرات پر زور دیا ۔ شاہ سلمان نے یمن کے ساحلی علاقے میں جہاز سے کودنے والے دو سعودی عرب کے پائلٹوں کو بچانے پر امریکا کا شکریہ ادا کیا۔