براک اوباما کا شامی باغیوں کو ہتھیار فراہم کرنے کا فیصلہ

U.S.

U.S.

امریکی (جیوڈیسک) صدر براک اوباما نے شامی باغیوں کو ہتھیاروں کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے۔ واشنٹگن وائٹ ہاس کے ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ شامی فوج کے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے ٹھوس ثبوت ملنے پر کیا گیا ہے۔

ادھر روسی پارلیمان کی بین الاقوامی امور کی کمیٹی کے سربراہ الیکسی پشکوف ALEXEI PUSHKOV نے امریکی دعوے کو من گھڑت قرار دیا ہے۔ دوسری جانب شامی حکومت کے ترجمان نے امریکی فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا دعوی جھوٹ کا پلندہ ہے۔