براک اوباما کی تھری ڈی تصویر اور ماسک جاری

Three-D, Picture

Three-D, Picture

واشنگتن (جیوڈیسک) صدر اوباما کی تصویر تھری ڈی تصاویر بنانے والے ماہرین کی ایک ٹیم نے بنائی۔ جسکا تعلق جنوبی کیلیفورنیا یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ فار کری ایٹو ٹیکنالوجیز سے تھا۔

تصویر پچاس ایل ای ڈی لائٹوں، کھیلوں کی فوٹوگرافی میں استعمال ہونے والے آٹھ کیمروں اور چھ وائیڈ اینگل کیمروں کی مدد سے بنائی گئی۔ اسکے بعد تھری ڈی سکینرز اور عام کیمروں سے تصاویر لی گئیں۔

جنہیں ایک ساتھ جوڑ کر انکے چہرے کی تھری ڈی تصویر بنائی گئی۔ تصویر کی واشنگٹن کے سمتھسونین کیسل میں نمائش کی جا رہی ہے۔