بیونس آئرس (جیوڈیسک) ارجنٹینا کے دار الحکومت میں ایک ہوٹل نے باربی کے کمرے تیار کئے ہیں۔ جہاں ہر چیز گڑیا کے کھلونوں جیسی ہے۔ کمرے میں پنک رنگ غالب ہے۔
پلنگ، کرسیاں اور میزیں یہاں تک کہ کمرے میں ڈریسنگ ایریا بھی ہے۔ جہاں کیٹ واک ریمپ بھی بنایا گیا ہے۔ کمرے کے ساتھ واش روم اور سپا بھی ہے۔
باربی تھیم کمرے تیار کرنے میں دس برس لگے ہیں۔ ہوٹل کی ترجمان کا کہنا ہے باربی کمروں کی وجہ سے انکے کاروبار میں اضافہ ہوا ہے۔