بارسلونا کے فٹبالر میسی کا مسلسل 17 میچوں میں گول کرنے کا نیا ریکارڈ

Footballer Massey

Footballer Massey

بارسلونا (جیوڈیسک)بارسلونا کے معروف فٹ بالر لیونل میسی نے مسلسل17 میچوں میں گول سکور کر کے سپینش لیگ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔معروف فٹ بالر میسی اپنا 17 واں میچ سپین کے کلب ڈیپارٹیوو لاکورونا کے خلاف کھیل رہے تھے۔

انہوں نے17 میچوں میں27 گول کئے ہیں۔ اس طرح انہوں نے انیس سو تیس کی دہائی میں بنایا گیا پولش کھلاڑی پیوٹریک کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔ انہوں نے مسلسل16 میچوں میں 22 گول کئے تھے۔ میسی کو گزشتہ برس پلیئر آف دی ائیر کا ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔