بارسلونا:میسی نے اسپینش لیگ میں 23 ہیٹ ٹرک بنادیں

Messi

Messi

بارسلونا (جیوڈیسک) اسپینش فٹ بال لیگ میں بارسلونا نے لوانٹے کو پانچ صفر سے شکست دے دی۔ میچ میں میسی نے رونالڈو کا ایک اور رکارڈ برابر کردیا۔کبھی رونالڈو آگےکبھی میسی کا پلڑا بھاری۔ دنیا کے دو فٹ بال اسٹارز میں جاری ہے کانٹے کی جنگ۔ اسپینش لیگ میں میسی نے رونالڈو کا ایک اور رکارڈ برابر کر دیا۔

لوانٹے کے خلاف ہیٹ ٹرک کرکے سب سے زیادہ ہیٹ ٹرک کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ دونوں اسٹارز اسپینش لیگ میں تئیس ہیٹ ٹرک اسکور کرچکے ہیں۔یہ میسی کا بارسلونا کے لیے تین سو واں میچ تھا جو انھوں نے ہیٹ ٹرک کے ساتھ سلیبریٹ کیا۔