بارسلونا (جیوڈیسک) اعصام الحق اور روہن بوپننا پر مشتمل پاک بھارت جوڑی کو بارسلونا اوپن کے کوارٹر فائنل میں شکست ہوگئی۔
بارسلونا میں جاری ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے پہلے سیٹ میں اعصام اور بوپننا نے کینیڈا سربیا کی جوڑی کو ٹائی بریکر پر مات دی، لیکن نیسٹر او ر زیمون جچ نے دوسراسیٹ سات پانچ سے جیت کر مقابلہ برابر کر دیا۔
فیصلہ کن سیٹ میں اعصام بوپننا کی جوڑی اپنی فارم برقرار نہ رکھ سکی اور دس سات سے شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی۔