بارسلونا اوپن : رافیل نڈال سیمی فائنل میں پہنچ گئے

Rafael Nadal

Rafael Nadal

بارسلونا(جیوڈیسک)بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپئن رافیل نڈال کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔ ہم وطن کھلاڑی کو مات دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ۔اسپین کے شہر بارسلونا میں جاری اے ٹی پی سنگلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں ہسپانوی سٹار رافیل نڈال اور ان کے ہم وطن البرٹ راموس کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔ عالمی نمبر پانچ رافیل نڈال نے راموس کو سٹریٹ سیٹس میں سات چھ اور چھ دو سے زیر کیا۔

رافیل نڈال بارسلونا اوپن کا آٹھواں جبکہ سیزن کا چوتھا ٹائٹل جیتنے کے لیے پرعزم ہیں ۔دوسرے کوارٹر فائنل میں اسپین کے نکولس المیگرو نے ارجنٹائن کے یون مناکو کو مات دی۔

ادھر کینیڈا کے مائلوس رونیک نے اسپین کے ٹومی روبریڈو کو سخت مقابلے میں شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنائی جہاں مائلوس رونیک کا مقابلہ ہم وطن رافیل نڈال سے ہو گا۔