بارسلونا (شفقت علی رضا) 2015 میں لاہور ، اسلام آباد اور کراچی سے بارسلونا جانے والی ڈائریکٹ فلائٹس بند کر دی گئی تھیں جس کی وجہ سے پاکستانی کمیونٹی سخت مشکلات کا شکار تھی۔
سفیر پاکستان رفعت مہدی ،ڈسٹرکٹ مینجر لاہور سلیم اللہ شاہانی ، ڈائریکٹرمارکیٹنگ میجر خرم ،جنرل مینجر ایجنسی افیئرز کیپٹن ریحان ، چیئر مین پی آئی اے اعظم سہگل اور مسلم لیگ ن یورپ کے چیف آرگنائزر حافظ امیر علی اعوان کی خصوصی دلچسپی سے رواں سال 6 دسمبر یا 11 دسمبر کو لاہور اور اسلام آباد سے بارسلونا کے لئے دو ڈائریکٹ فلائٹس کا آپریشن شروع کیا جا رہا ہے۔
منگل اور اتوار کو اُڑان بھرنے والی دو فلائٹس میں سے ایک بارسلوناسے پیرس اسلام آباد اور وہاں سے لاہور جائے گی جب کہ دوسری فلائٹ بارسلونا سے ڈائریکٹ لاہور آئے گی اسی طرح یہ فلائٹس بارسلونا اور پیرس کیلئے محو سفر ہوں گی ۔بارسلونا کے لئے قومی ائر لائن کا آپریشن دوبارہ شروع ہونے سے پاکستانی کمیونٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ کمیونٹی نے سفیر پاکستان میڈرڈ اور پی آئی اے انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب ہم یہ آپریشن بند نہیں ہونے دیں گے۔