سودا ادھار نہ دینے پر نوجوان نے دکاندار کو گولی مار دی

Kill

Kill

لاہور (جیوڈیسک) شاد باغ کے علاقہ میں 100 روپے کا سودا سلف ادھار نہ دینے پر نوجوان نے کریانہ سٹور کے مالک کو گو لی مار کر شدید زخمی کر دیا۔

بتایا گیا ہے کہ شاد باغ میں کریانہ سٹور کے مالک ندیم اکرم سے دانش نے ادھار مانگا تو ندیم کے والد نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ پہلے پچھلی رقم ادا کرو جس پر دانش پستول لے آیا اور فائر نگ کر دی۔

ندیم گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال داخل کرا دیا گیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔