بارکھان(جیوڈیسک)بلوچستان میں انتخابی سرگرمیاں دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں، بارکھان میں تین پولنگ سٹیشنوں میں دھماکے کیے گئے، کوئٹہ میں ریلوے ٹریک کو تباہ کر دیا گیا۔ بارکھان کے علاقے میانی، وتہ کڑی اور نہر گوٹھ میں ڈسپنسری اور پرائمری سکولوں میں بنے پولنگ سٹیشنوں کو نشانہ بنایا گیا۔
بارودی مواد پھٹنے سے عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ کوئٹہ میں سریاب کے علاقے موسی کالونی سے گزرنے والے ریلوے ٹریک پر ریموٹ کنٹرول بم سے دھماکا کیا گیا۔
ٹریک کا دو فٹ کا ٹکڑا تباہ ہوگیا اور چار گھنٹے تک ریلوے سروس معطل رہی۔ ادھر خاران میں گورنمنٹ ہندو محلہ ہائی سکول سے برآمد ہونے والا بم ناکارہ بنا دیا گیا۔