علاقہ ونہار میں مقیم ہزاروں افغان مہاجریں علاقے کے لئے سیکورٹی رسک بن چکے ہیں

بوچھال کلاں : علاقہ ونہار میں مقیم ہزاروں افغان مہاجریں علاقے کے لئے سیکورٹی رسک بن چکے ہیں، یانی اڈا پر مختلف مواضات سے تعلق رکھنے والے افراد نے یہاں اخبار نویسوں کو بتایا کہ میانی اور نواح میں ہزاروں کی تعداد میں مقیم افغان مہاجریں ملکی سلامتی کے لئے خظرہ بن چکے ہیں۔

انہی افغان مہاجرین کی وجہ سے علاقے کا امن سکون برباد ہو چکا ہے کیونکہ یہ لوگ ہر قسم کا اسلحہ اور منشیات کا دھندہ کرنے سے گریز نہیں کرتے اور مقامی سطح پر ہر کاروبار پر قابض یہ لوگ میانی اڈا کی دکانوں کے کراے بڑھا دیتے ہیں جو مقامی لوگ اس لئے بھی ادا نہیں کر سکتے کیونکہ ان کا کاروبار سٹیٹ فارورڈ ہوتاہے اور یہ لوگ اپنے کاروبار کے بیک پر کالا دھندہ بھی کرتے ہیں انہوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔