ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب اور امریکہ نے اس پر اتفاق کیا ہے کہ یمن میں کارروائیوں میں مصروف امریکی جنگی طیارے کسی سعودی اڈے سے مزید تیل حاصل نہیں کریں گے۔
امریکی وزارت دفاع نے اس خبر کی تصدیق کر دی ہے۔
امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے یہ ضرور واضح کیا کہ سعودی عسکری اتحاد کے ساتھ تعاون جاری رکھا جائے گا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق، یمن کی جنگ میں امریکی حمایت کے ایک پہلو کو ختم کرنے کا فیصلہ حیران کن ہے۔
یہ امر اہم ہے کہ گزشتہ ماہ امریکہ اور برطانیہ نے یمن میں جنگ بندی کو ضروری قرار دیا تھا۔