شام (اصل میڈیا ڈیسک) شام میں حالیہ ایام میں ہونے والی تقرریوں اور نئے عہدیداروں کے سامنے آنے کے جلو میں ایک نئی پیش رفت سامنے آئی ہے جس میں بتایا گیا کہ صدر بشارالاسد نے اپنی چچا زاد ڈاکٹر علیا الاسد کو اعلیٰ عہدے پر تعینات کیا ہے۔
شامی ذرائع ابلاغ میں بتایا ہے کہ ڈاکٹر علیا الاسد کی تعیناتی سے شامی حکومت کی سرکاری اداروں پر گرفت مضبوط ہو گی۔
ڈاکٹر علیا الاسد کو شام کی جنرل انشورینس کمپنی کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات کیا ہے۔ یہ تعیناتی رواں دسمبر کے شروع میں عمل میں لائی گئی ہے۔ شامی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی خبروں کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر علیا اسد کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں جس میں اُنہیں ذمہ داری سنھبالنے کے بعد اپنے دفتر میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔
علیا الاسد رشتے میں سابق شامی صدر حافظ الاسد کی بھائی محمد کی صاحبزادی ہیں۔ ان کے والد کو جن کا میڈیا میں ‘محمد’ نام سامنے آیا ہے۔ شام کے ساحلی علاقوں میں ایک پراسرار شخصیت سمجھا جاتا ہے مگر وہ کم عمری ہی میں بھی وفات پا گئے تھے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کو ملنے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ صدر بشارالاسد کے چچا محمد کی بیٹی علیا کو اعلیٰ عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔ جہاں تک بشارالاسد کے چچا محمد کا تعلق ہے تو انہیں شام کی ایک پراسرار شخصیت قرار دیا جاتا ہے۔ ان کا زیادہ وقت بشارالاسد کے آبائی علاقے اللاذقیہ ہی میں گذرا ہے۔
دوسری طرف علیا الاسد رشتے میں صدر اسد کی چچا زاد ہیں۔ وہ پہلے بھی شامی ذرائع ابلاغ میں آتی رہی ہیں۔ وہ فارمیسی یونین کی سربراہ کے عہدے پر تعینات رہی ہیں۔ علیا کو شام کی جس بیمہ کمپنی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے اس نے 2019ء میں 25 ارب شامی لیرہ کے برار رقم انشورینس کے نام پرلوگوں سے جمع کی تھی۔ امریکی کرنسی میں یہ رقم 10 ملین ڈالر ہے۔