بشارالاسد کی رخصتی کے موقف پر قائم ہیں: ترکی

Turkey

Turkey

ترکی (جیوڈیسک) ترکی نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ انقرہ نے شام کے بحران کے حل سے متعلق اپنی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ترک ایوان صدر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شام میں عبوری مرحلے کے آغاز میں بشارالاسد کے کردار کو ممکنہ طور پر قبول کیا جا سکتا ہے مگر شام کے مستقبل میں اسد رجیم کا کوئی کردار قبول نہیں کیا جائے گا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ترکی بشارالاسد کی اقتدار سےعلاحدگی کا مطالبہ جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں اسد رجیم اپنی کارروائیوں کو وسعت دے کر وقت حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ترک ایوان صدر کے ترجمان نے کہا کہ ترکی اور روس نے باہم مل کر داعش اور کرد جنگجوؤں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے سے اتفاق کیا ہے۔