نیویارک (جیوڈیسک) سعودی اتحادیوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ نے اسلامک اسٹیٹ گروپ سے نمٹنے کے لئے شامی صدر کی مدد کرنے کی روسی صدر کی اپیل مسترد کر دی۔
عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ شام میں جاری بحران کے خاتمے کے لئے بشارالاسد اقتدار سے الگ ہو جائیں اور اختیارات نگران کونسل کے سپرد کر دیں۔
دوسری صورت میں فوجی آپریشن ہو گا جس کے بعد شامی صدر کا کوئی مستقبل نہیں ہو گا۔