دمشق (جیوڈیسک) ایک پریس کانفرنس کے دوران شامی وزیر خارجہ ولید المعلم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اس غلط فہمی میں مبتلا ہے کہ وہ مذاکرات کی میز پر جیت جائے گی۔
یہ دھوکے کے سوا کچھ بھی نہیں کہ یہ سوچا جائے کہ اپوزیشن میدان جنگ میں تو ناکام ہوئی ہے لیکن جنیوا میں اپنے لئے اقتدار یقینی بنا لے گی۔
ولید المعلم کا کہنا تھا کہ ہم ایسے کسی بھی شخص سے مذاکرات نہیں کریں گے جو بشار الاسد کی صدارتی حیثیت کے بارے میں بات کرے گا۔
بشار الاسد ایک سرخ لکیر ہیں، وہ شامی عوام کی ملکیت ہیں۔